Daily Life

بعض چیزوں کو دیر سے آنا ہی زیبا ہوتا ہے

بعض چیزوں کو دیر سے آنا ہی زیبا ہوتا ہے، تاکہ وہ زیادہ خوبصورت ہو کر آئیں۔۔۔۔۔!

اللہ سبحانہ وتعالیٰ اوقات میں سے سب سے موزوں ترین وقت کا انتخاب فرماتا ہے۔ ہر وہ دعا جو تم نے اللہ سے مانگی اور اس میں تاخیر ہوئی، سمجھ لو کہ ابھی اُس کا وقت نہیں آیا۔ اللہ کی حکمت پر بھروسہ رکھو، اور دل کو یقین سے بھر کر یہ دہراتے رہو: “اللہ نے قبول تو کر لیا ہے، مگر وہ اسباب مہیا کر رہا ہے!”

جو مصیبت بھی تم پر نازل ہو، سمجھ لو کہ اُس کا وقت یہی تھا، اور انسان سیدھا ہی کب ہوتا ہے، سوائے دنوں کی سختی کے بوجھ تلے۔ آگ ہی وہ چیز ہے جو لوہے کا میل نکالتی ہے اور اسے نکھارتی ہے، اور اگر تنور کی تپش نہ ہوتی تو روٹی گوندھا ہوا آٹا ہی رہتی۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس برس انتظار کرنا پڑا تاکہ وہ عظیم انسان بن سکیں جسے ہم جانتے ہیں۔ کچھ ذمہ داریاں ایسی ہیں جن کے لیے عقل کا اپنے عروج کو پہنچنا ضروری ہے، اور جذبات کا سنبھلنا ضروری ہے تاکہ وہ رہنمائی کریں نہ کہ خود رہنمائی کی محتاج ہوں۔

کیا تمہیں معلوم نہیں کہ خضر علیہ السلام نے موسیٰ علیہ السلام کو بتایا تھا کہ اُن دو یتیموں کو پہلے اپنی جوانی کو پہنچنا تھا، تب ہی وہ اپنا خزانہ نکال سکتے تھے؟

مفتی معاذ ھارون✍️

About the Author

Mufti Maaz Haroon is a renowned Islamic scholar dedicated to teaching and spreading authentic Islamic knowledge.